السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زیادہ عرصہ ٹھہرے رہنے کی وجہ سے جو پانی بدل گیا ہو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ پانی پاک ہے خواہ بدل گیا ہو کیونکہ یہ کسی خارجی چیز کے ملنے کی وجہ سے نہیں بدلا بلکہ یہ تو اس جگہ طویل عرصہ تک ٹھہرے رہنے کی وجہ سے تبدیل ہوا ہے، لہٰذا اس سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں، وضو صحیح ہوگا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب