السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بحریہ ٹاون کراچی پراجیکٹ کے فارم خریدنا اور کچھ عرصے بعد زیادہ رقم لےکر بیچنا ٹھیک ہے یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!یہ بیع مجہول ہے ،کیونکہ اس میں فارموں اور کاغذات کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ،پلاٹ شو نہیں ہوتا ہے ،بلکہ پلاٹ کا ملنا بھی کنفرم نہیں ہوتا ،اس میں دھوکے کا اندیشہ بھی ہے ،اور ہر وہ بیع جس میں دھوکے کا اندیشہ ہو اس سے شریعت نے منع فرمایا ہے ۔مزید تفصیل کے لئے فتوی نمبر(9288) پر کلک کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |