السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حمام میں قرآن مجید لے کر جانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اہل علم فرماتے ہیں کہ انسان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ حمام میں قرآن مجید لے کر جائے کیونکہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ قرآن مجید کے احترام اور تعظیم کا تقاضا یہ ہے کہ اسے ایسی جگہ نہیں لے جایاجائے جہاں اس کی بے حرمتی ہوتی ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب