سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(300) اس کی دونوں بیویاں رضاعی بہنیں ہیں

  • 9755
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 1265

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کوئی مرددو عورتوں سے شادی کرے اور دونوں سے بچے ہوں اور پھر کچھ مدت کے بعد قریبی رشتہ داروں کی شہادت سے یہ انکشاف ہو کہ یہ دونوں عورتیں رضاعی بہنیں ہیں، اس صورت میں اسے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں اگر یہ ثابت ہو جائے کہ یہ دونوں بیویاں رضاعی بہنیں ہیں تو ان میں سے دوسری یعنی جس سے بعد میں نکا ح کیا ہے، اس کا نکاح باطل ہو جائے گا اور اس سے علیحدگی اختیار کرنا واجب ہے، علیحدگی اختیار کرنے کے معنی طلاق یا فسخ نکاح نہیں ہیں بلکہ واجب ہے کہ اس سے فوراً علیحدگی اختیار کر لے کیونکہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ نکاح فاسد ہے بلکہ باطل ہے، ہاں البتہ اس مدت میں پیدا ہونے والے بچے شرعی ہوں گے یعنی یہ اس کی جائز اولاد ہو گی اور وہ اسی کی طرف منسوب ہوں گے کیونکہ اس مدت میں اس نے شبہ کی بنیادپر مباشرت کی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 278

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ