السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عرفی نکاح کیا ہوتا ہے، کیا اس میں اور عام معروف نکاح میں کوئی فرق ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عرفی نکاح جسے بعض لوگ وقتی نکاح بھی کہتے ہیں، اس سے مرد نکاح متعقہ ہے اور یہ جائز نہیں ہے بوقت عقد جب مدت کا تعین کردیا جائے اور کہا جائے کہ ہم اس عورت سے آپ کی ایک سال یا چھ ماہ کی مدت کے لئے شادی کرتے ہیں اور اس مدت کے بعد اس عورت کو آپ سے واپس لے لیں گے تو یہ نکاح متعہ ہے جو کہ جائز نہیں ہے قدیم اور منسوخ احادیث پر اعتماد کرتے ہوئے رافضی اس نکاح کے قائل ہیں حالانکہ یہ حرام، منسوخ اور ناجائز ہے عام معروف نکاح وہ ہے جو رغبت سے کیا جاتا ہے جس کے لئے مکمل مہر ادا کیا جاتا ہے، دستور کے مطابق کئے ہوئے اس نکاح کے بعد اگر شوہر بیوی کو چھوڑ دے یا طلاق دے دے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب