السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مرد نے مسلمان عورت سے شادی کی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مرد کافر ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر یہ ثابت ہو کہ نکاح کے وقت مذکورہ مرد کافر ار عورت مسلمان تھی تو یہ نکاح باطل ہو گا کیونکہ اس بات پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے کہ کافرکا کسی عورت سے نکاح جائز نہیں کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے:
﴿ وَلا تُنكِحُوا المُشرِكينَ حَتّىٰ يُؤمِنوا...٢٢١﴾... سورة البقرة
’’اور مشرک مرد جب تک ایمان نہ لائیں مومن عورتوں کو ان کی زوجیت میں نہ دینا۔‘‘
نیز فرمایا:
﴿فَإِن عَلِمتُموهُنَّ مُؤمِنـٰتٍ فَلا تَرجِعوهُنَّ إِلَى الكُفّارِ ۖ لا هُنَّ حِلٌّ لَهُم وَلا هُم يَحِلّونَ لَهُنَّ...١٠﴾... سورة الممتحنة
’’اگر تم کو معلوم ہو کہ (وہ عورتیں) مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو کیونکہ نہ یہ ان کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ ان کے لئے ۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب