السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب مریض کو مٹی نہ ملے تو کیا وہ دیوار یا فرش پر تیمم کر سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دیوار بھی پاک مٹی ہی سے بنی ہوتی ہے، لہٰذا جب دیوار مٹی سے بنی ہو، یہ مٹی خواہ پتھر کی صورت میں ہو یا اینٹ کی صورت میں، اس کے ساتھ تیمم جائز ہے۔ دیوار پر اگر لکڑی کا کام کیا گیا ہو یا اس پر ٹائلیں لگی ہوں اور اس پر غبار جماہوا ہو تو اس کے ساتھ تیمم کرنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ایسے ہی ہے جیسے بندہ زمین پر تیمم کر رہا ہو کیونکہ غبار مٹی کے مادے سے ہے اور اگر اس پر غبار نہ ہو تو وہ مٹی نہیں ، اس کے ساتھ تیمم نہ کیا جائے۔ اسی طرح اگر فرش پر غبار ہو تو اس کے ساتھ تیمم کر سکتا ہے اور اگر اس پر غبار نہ ہو تو وہ تیمم نہ کرے کیونکہ وہ مٹی کی قبیل سے نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب