السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سفر کی وجہ سے مرد کے لئے اپنی بیوی سے کتنی مدت کے لئے غائب رہنا شرعاً جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر شوہر اپنی بیوی سے طویل مدت کے لئے غائب رہے اور وہ اس کی اجازت نہ دے تو اسے ہر چھ ماہ بعد واپس لوٹ آنا چاہیے بشرطیکہ وہ مرض وغیرہ کی وجہ سے معذور نہ ہو اور اگر بیوی نے طویل مدت کی اجازت ے دی تو اس مدت تک غائب رہنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اس حالت میں بھی اس کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ نفقہ وغیرہ ادا کرتا رہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب