السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت تمیز نہ کر سکے کہ یہ حیض کا خون ہے یا استحاضہ کا تو وہ اسے کون سا خون شمار کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت سے خارج ہونے والا خون حیض ہی کا خون ہوتا ہے حتیٰ کہ یہ متعین ہو جائے کہ وہ استحاضہ کا خون ہے، لہٰذا جب تک یہ واضح نہ ہو کہ یہ استحاضہ کا خون ہے، اسے حیض کا خون شمار کیا جائے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب