سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(235) مہر کی شرط سب سے اہم شرط ہے

  • 9690
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1314

سوال

(235) مہر کی شرط سب سے اہم شرط ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ جائز ہے کہ مہر کی رقم کو مؤجل اور قسطوں میں ادا کیا جائے کیونکہ میرے پاس مکمل مہر ادا کرنے کیلئے ساری رقم نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسان کیلئے یہ جائز ہے کہ وہ کسی عورت سے مہر معین پر شادی کے خواہ اسے معجل طور پر (فوراً) ادا کرے یا مؤجل (کچھ وقت کے بعد) سارے مہر یا اس کے کچھ حصہ کو مؤجل کرنے پر وہ بیوی کے ساتھ معاہدہ کر سکتا ہے اور جب دونوں کسی معاہدہ پر متفق ہو جائیں تو پھر دونوں کیلئے ضروری ہے کہ اس معاہدہ کو پورا کریں کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:

 ((أحق الشروط أن توفوا به ما استحللتم به الفروج)) ( صحيح البخاري )

’’جن شرطوں کو پورا کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے‘ وہ شرطیں ہیں جن کے ساتھ تم نے شرمگاہوں کو حلال کیا ہو۔‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص201

محدث فتویٰ

تبصرے