السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب انسان حمام میں ہو تو وہ بسم اللہ کیسے پڑھے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب انسان حمام میں ہو تو وہ بسم اللہ اپنے دل میں پڑھے، زبان سے نہ پڑھے کیونکہ وضو اور غسل کرتے ہوئے بسم اللہ کے پڑھنے کے وجوب کا قول قوی نہیں ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی صحیح حدیث ثابت نہیں ہے۔ اسی لیے علامہ موفق رحمہ اللہ صاحب المغنی وغیرہ کا قول ہے کہ وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا سنت ہے، واجب نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب