سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) بیوی کے ساتھ مستعار نام سے نکاح کرنا

  • 9665
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1479

سوال

(210) بیوی کے ساتھ مستعار نام سے نکاح کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اپنی بیوی کے ساتھ اس کے لئے ایک مستعار نام کے ساتھ نکاح کیا ہے اور وہ نام دراصل اس کی ایک فوت شدہ بہن کا ہے اور یہ اس لئے کرنا پڑا کہ دفتر پیدائش میں میری بیوی کی رجسٹریشن نہ تھی اور ہمیں اس کی عمر کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہے تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عمل درست نہیں ہے کیونکہ اس میں جھوٹ ہے، اس عورت کو اس کی بہن کے نام سے موسم کرنا جھوٹ ہے ہاں البتہ جہاں تک عقد کا تعلق ہے تو وہ صحیح ہے کیونکہ یہ عقد ایک ایسی عورت کے ساتھ ہوا ہے جو معین ہے اور جسے ولی اور شوہر جانتا ہے اور عورت بھی پہچانتی ہے لیکن ہم اپنے بھائیوں کو یہ نصیحت کریں گے کہ وہ اپنے اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے جھوٹ اور فریب سے کام نہ لیں کیونکہ یہ منافقوں کا طریقہ ہے لہٰذا ہم سائل کو یہ نصیحت کریں گے کہ وہ نکاح رجسٹرار کے پاس جائے اور اپنی بیوی کے حقیقی نام کا اندراج کرائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص173

محدث فتویٰ

تبصرے