سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(204) یتیم لڑکی کے نکاح میں ولی کون ہو گا؟

  • 9659
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1807

سوال

(204) یتیم لڑکی کے نکاح میں ولی کون ہو گا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سماحتہ الشیخ! جس لڑکی کا باپ فوت ہو گیا ہو تو بالترتیب اس کے نکاح میں ولی کون ہو گا؟ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر و ثواب عطا فرمائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر لڑکی کا ولی نہ ہو تو پھر اس کا دادا ولی ہو گا بشرطیکہ وہ زندہ ہو اور اگردادا زندہ نہ ہو تو پھر اس لڑکی کے حقیقی بھائی، پھر اس کے باپ کی طرف سے بھائی، پھر حقیقی بھائی کے بیٹے ، پھرباپ کی طرف سے بھائی کے بیٹھے، پھر حقیقی چچا اور پھر باپ کی طرف سے چچا ولی ہو گا اور اگر لڑکی کا باپ موجود ہو تو وہ سب سے مقدم ہو گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص169

محدث فتویٰ

تبصرے