السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا چچا کے طلاق دینے کے بعد بھتیجے کے لئے اپنی چچی سے شادی کرنا جائز ہے؟ اور کیا ماموں کے طلاق دینے کے بعد بھانجے کے لئے اپنی ممانی سے شادی کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
طلاق کے بعد آدمی کے لئے اپنے چچا یا ماموں کی بیوی سے نکاح کرنا حلال ہے۔ اس طرح طلاق کے بعد بھائی یا بھتیجے کی بیوی سے بھی نکاح کرنا حلال ہے جبکہ اس کی عدت گزر جائے ہاں البتہ اپنے بیٹے یا دادے یا پوتے کی بیوی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نکاح کرنا حرام ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب