سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(186) رضاعی بھائی کی بہن سے شادی میں کوئی حرج نہیں

  • 9641
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1206

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایسی لڑکی سے شادی کرنا میرے لئے حلال ہے جس کی بڑی بہن میرے چھوٹے بھائی کی رضاعی بہن ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ صرف آپ کے بھائی نے اس کی ماں کا دودھ پیا ہو، لیکن آپ نے اس کا دودھ نہ پیا ہو اس طرح اگر دودھ پینے والی اس لڑکی کی بہن ہے جس نے آپ کی والدہ کا دودھ پیا ہے تو پھر بھی اس لڑکی سے نکاح کرنا حلال ہے اور اس کی بہن نے آپ کی والدہ کا جو دودھ پیا ہے یہ آپ کے لئے نقصان دہ نہیں ہے اور نہ آپ کے بھائی کا اس کی ماں کا دودھ پینا آپ کے لئے نقصان دہ ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح: جلد 3  صفحہ 157

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ