سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(185) اس نکاح سے کوئی امر مانع نہیں ہے

  • 9640
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 944

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزارش ہے کہ میرا بھانجا عدنان میری ایک بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن اس مسئلے میں ایک دشواری یہ ہے کہ اس کی والدہ(میری بہن) نے میرے ان تمام چھوٹے بھائیوں کو دودھ پلایا ہے جو میرے بعد پیدا ہوئے اور اس وقت میری والدہ نے میری بہن کے ان بچوں کو دودھ پلایا تھا جو عدنان سے بڑے ہیں، اس مسئلے میں آپ مجھے جو شرعیٰ فتویٰ عطا فرمائیں گے میں اس کی پابندی کروں گا، کیا یہ نکاح حرام تو نہیں ہے۔ یاد رہے عدنان نے اپنے دیگر بھائیوں کی طرح میری والدہ کا دودھ نہیں پیا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امر واقعی اسی طرح ہے جس طرح آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے تو عدنان مذکور کے آپ کی بیٹی سے شادی کرنے میں کوئی امر مانع نہیں ہے کیونکہ کوئی ایسی قرابت یا رضاعت موجود نہیں ہے جو شادی سے مانع ہو، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا والے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح: جلد 3  صفحہ 157

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ