السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کسی شخص کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کی وفات کے بعد اس کی بھتیجی یا بھانجی یا پھوپھی سے یا خالہ سے یا ان کی بیٹیوں سے شادی کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جائز ہے، کیونکہ اس صورت میں ممانعت کا سبب ختم ہو گیا ہے اور وہ ہے ایسے رشتوں کو جمع کرنا جو قطع رحمی کا سبب بنیں۔ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے دے یا وہ فوت ہو جائے تو اس کے لئے اس کی بہن یا بھتیجی یا بھانجی یا خالہ یا ان کی بیٹیوں سے شادی کرنا حلال ہو جاتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب