سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(181) بہن کی رضاعی بہن سے نکاح

  • 9636
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1138

سوال

(181) بہن کی رضاعی بہن سے نکاح

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے چچا کے بیٹے ہیں اور ان کی بڑی بہن نے میری ماں کا دودھ پیا ہے اور میری بڑی بہن نے ان کی ماں کا دودھ پیا ہے، ایک عرصہ بعد میں اپنے چچا کی چھوٹی بیٹی سے شادی کا پیغام لے کر گیا جس نے میری والدہ کا دودھ نہیں پیا تو کیا اس سے میری شادی جائز ہے جبکہ میں نے بھی اپنی اس چچی کا دودھ نہیں پیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امر واقعی اسی طرح ہے جس طرح آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے تو آپ کے لئے اس چچا زاد سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جس نے آپ کی والدہ کا دودھ نہیں پیا اورر آپ کے اور اس کے درمیان رضاعت یا قرابت کا کوئی ایسا رشتہ بھی نہیں ہے جس کی وجہ یہ حرام ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح: جلد 3  صفحہ 155

محدث فتویٰ

تبصرے