سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(172) منگنی کی انگوٹھی

  • 9627
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1371

سوال

(172) منگنی کی انگوٹھی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

منگنی کرنے والے مرد کے دائیں ہاتھ اور منگیتر کے بائیں ہاتھ میں یہ جو انگوٹھی (چھلا) پہنائی جاتی ہے ، اس کے بارے میں کیا حکم ہے، یاد رہے یہ سونے کی بنی ہوئی نہیں ہوتی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت میں اس عمل کا کوئی ثبوت نہیں ہے لہٰذا افضل  یہی ہے کہ اسے ترک کردیا جائے خواہ یہ چاندی کی انگوٹھی ہو یا کسی اور چیز کی اور اگر یہ سونے کی بنی ہوئی ہو تو پھر یہ مرد کے لئے حرام ہے کیونکہ رسول اللہﷺ نے مردوں کو سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 147

محدث فتویٰ

تبصرے