السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شادی کی صحت کے لئے یہ شرط ہے کہ(پہلے سے شادی شدہ مرد جس عورت سے شادی کرنا چاہے وہ نہ بھی پوچھے تو اسے بتائے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اگر اس سے پوچھا جائے اور وہ انکار کردے تو اس انکار کے نتیجے میں کیا مرتب ہو گا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مرد کے لئے یہ لازم نہیں ہے کہ وہ بیوی یا اہل خانہ کو یہ بتائے کہ وہ شادی شدہ ہے بشرطیکہ وہ اس کے بارے میں سوال نہ کریں لیکن اس طرح کی بات عموماً مخفی نہیں رہتی کیونکہ شادی میاں بیوی میں سے ہر ایک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے او چھان بین کرنے کے بعد ہوتی ہے اور امر واقع میں سے کسی چیز کو چھپانا جائز نہیں ہے، اگر میاں بیوی میں سے کسی ایک کے بارے میں کوئی ایسی جھوٹی بات ثابت ہو جائے جس پر فریق ثانی نے بنیادرکھی ہو تو اسے نکاح کے فسخ کرنے کا اختیار حاصل ہے مثلاً اگر وہ جھوٹ بولتے ہوئے یہ کہہ دے کہ وہ غیر شادی شدہ ہے تو اس صورت میں بیوی کو فسخ نکاح کا اختیار حاصل ہے ، اسی طرح اگر وہ عورت کے بارے میں یہ بتائیں کہ باکرہ(کنواری) ہے لیکن حقیقت میں وہ یثبہ(شادی شدہ) ہو توشوہر کو بھی اختیا رہے کہ چاہے اس شادی کو برقرار رکھے یا ترک کردے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب