سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) اپنی منگیتر کو دیکھنا

  • 9621
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1480

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میری بہن کو اپنے اس چچازاد سے پردہ کرنا چاہیے جو مستقبل میں اس کا شوہر ہو گا لیکن یہ ابھی اس کی بیوی نہیں ہے لیکن ہم اللہ تعاللیٰ  اور اس کے رسولﷺ کے حکم کے مطابق اس سے اس کی  شادی کرنا چاہتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں اسے دیگر اجنبی مردوں کی طرح اپنے چچا زاد سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے خواہ اس سے اس کی منگنی ہو چکی ہو اور آپ لوگوں نے بھی اس سے شادی کا عزم کر رکھا ہے ہاں البتہ ہر وہ شخص جو کسی عورت سے منگنی کی رغبت رکھتا ہو تو وہ اسے خلوت کے بغیر دیکھ سکتا ہے تاکہ اسے نکاح کی رغبت پیدا ہو لیکن جب تک نکاح نہیں ہوتا لڑکی کا اس کے سات بیٹھنا ہمیشہ اپنے چہرے کو ننگا رکھنا اور خلوت اختیار کرنا ہے، اس وجہ سے کہ اس سے شادی کا وعدہ ہو چکا ہے، جائز نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 140

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ