سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

صبح وشام کے اذکار کے اوقات

  • 9613
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 3438

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شام کے اذکار عصر کی نماز کے بعد پڑھے جا سکتے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صبح وشام کے اذکار کا مستحب وقت طلوع فجر سے لیکر طلوع آفتاب تک اور نماز عصر سے لیکر غروب شمس تک ہے۔خواہ آپ ان اوقات کے شروع میں پڑھ لیں یا آخر میں۔کیونکہ ان اذکار کی حکمت دن کا افتتاح اور اختتام اللہ کے ذکر سے کرنا ہے۔قرآن مجید کی یہ آیت مبارکہ بھی اس پر دلالت کرتی ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿وَسَبِّح بِحَمدِ رَ‌بِّكَ قَبلَ طُلوعِ الشَّمسِ وَقَبلَ الغُر‌وبِ ٣٩﴾... سورة ق

آپ طلوع شمس اور غروب شمس سے پہلے پہلے اللہ کے حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں۔

لیکن اگر کوئی شخص کسی مصروفیت کی بناء پر ان اوقات میں اذکار نہ کرسکے اور طلوع آفتاب یا غروب شمس کے بعد کر لے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے(جیسا کہ شیخ ابن باز کا موقف ہے) ،کیونکہ لغوی اعتبار سے یہ اوقات بھی صبح و شام ہی شمار ہوتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ