سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(163) ایک شخص چار سال غائب رہا

  • 9603
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1036

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص اپنی بیوی سے چار سال تک غائب رہا اور پھر اس مدت کے بعد اس کی بیوی نے بچے کو جنم دیا ۔ کیا بچے کو اس کے باپ کے ساتھ ملایا جائے گا؟ یاد رہے اس کی یہ بیوی آزاد ہے، غلام نہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آدمی نے اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کی ہے تو اہل علم کے صحیح قول کے مطابق بچے کو اسی کے ساتھ ملایا جائے گا کیونکہ نبیﷺ نے فرمایا:

((الولد للفراس )) صحيح البخاري)

’’ بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو۔‘‘

اگر اس آدمی کو یہ معلوم ہو کہ یہ بچہ اس کا نہیں ہے تو اسے بچے کی نفی کر دینی چاہیے اور عورت سے لعان کرنا چاہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 135

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ