سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(162) حمل کی کم سے کم مدت

  • 9602
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1124

سوال

(162) حمل کی کم سے کم مدت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں اپنی بیوی سے مکمل ایک سال تک غائب رہا، اسے بھی میرے بارے میں معلوم نہ تھا کہ میں کہاں ہوں، طویل مدت کے بعد جب میں واپس آیا تو آٹھ ماہ 25دن اس کے ساتھ رہا اور اس نے اس مدت کے بعد بچے کو جنم دیا، نویں مہینے کے پانچ دن کم ہونے کی وجہ سے مجھے ااس بچے کے بارے میں شک ہے، رہنمائی فرمائیں کیا کروں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت اگر بچے کو نو ماہ سے پہلے جنم دے دے تو یہ کوئی شک والی بات نہیں ہے کیونکہ حمل کی مدت چھ ماہ ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :

﴿وَحَملُهُ وَفِصـٰلُهُ ثَلـٰثونَ شَهرً‌ا...١٥﴾... سورةالاحقاف

’’اس حمل کا اور اس کے دودھ چھڑانے کا زمانہ تیس مہینے کا ہے۔‘‘

اور فرمایا:

﴿وَفِصـٰلُهُ فى عامَينِ...١٤﴾... سورة لقمان

’’اور دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے۔‘‘

اس سے معلوم ہوا ہے کہ حمل کی کم سے کم مدت چھ ماہ ہے لہٰذا عورت اگر ساتویں ماہ یا اس کے بعد بچے کو جنم دے تو اس میں کوئی شک والی بات نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 135

محدث فتویٰ

تبصرے