السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عزل کب واجب ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام احمد و ابن ماجہؒ نے حضرت عمر بن خطابؓ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے آزاد عورت سے اس کی اجازت کے بغیر عزل کرنے سے منع فرمایا ہے عبدالرزاق ؒ نے ’’مصنف‘‘ میں اور بہقیؒ نے بھی بن عباسؓ سے روایت کیا ہے:
((نهى عن عزل الحرة إلا باذنها )) (السنن الكبرى للبيهقي)
’’ آزاد عورت سے اس کی اجازت کے بغیر عزل کرنا منع ہے۔‘‘
اس سے معلوم ہوا کہ آزاد عورت سے اجازت کے ساتھ جائز اور اجازت کے بغیر عزل منع ہے اور باندی سے عزل کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں ہاں البتہ شدید حاجت و ضرورت کے بغیر عزل نہ کیا جائے۔ عزل کی صورت یہ ہوتی ہے کہ انزال کے وقت مرد آلہ تناسل کو شرم گاہ سے باہر نکال کر انزال کر لے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب