سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) عورتوں کے فتنے سے بچنے کا طریقہ

  • 9581
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1410

سوال

(141) عورتوں کے فتنے سے بچنے کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں انیس برس کا ایک غیر شادی شدہ نوجوان اور ایک عورت کے حسن و جما ل سے بہت متاثر ہوں، مجھے کیا کرنا چاہیے، جس سے میں اس عورت سے دور ہو جائوں جس کے بارے میں ہر وقت سوچتا رہتا ہوں اور جو بری طرح میرے اعصاب پر سوار ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی نگاہ نیچی رکھیں۔ان کے بارے میں سوچنا ختم کر دیں اور یہ یاد کریں کہ عفت و پاکدامنی اختیار کرنے والوں اور حرام سے بچنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے کیا کچھ تیار فرما رکھا ہے ، جلد شادی کے لئے بھی کوشش کریں کیونکہ اس سے بھی نظریں نیچی ہوں گی، شرم گاہ کی حفاظت ہو گی اور عورتوں کے بارے میں سوچ و بچار ختم ہو کر آپ کی توجہ حلال اور مباح تک محدود ہو جائے گی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 121

محدث فتویٰ

تبصرے