السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ کہنے کے بارے میں کیا حکم ہے: (اَطَالَ اللّٰهُ بَقَاءَ کَ) یا (طَالَ عُمْرُکَ) ’’اللہ تعالیٰ آپ کو طویل عمر عطا فرمائے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
طول بقا کے مطلق دعا نہیں کرنی چاہیے کیونکہ طول بقا تو خیر بھی ہو سکتی ہے اور شر بھی۔ وہ آدمی سب سے برا ہے جس کی عمر طویل ہو اور عمل برا ہو، لہٰذا اگر یہ کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی اطاعت میں دراز عمر عطا فرمائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب