سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(109) بوڑھی عورت سے مصافحہ کرنا

  • 9549
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-15
  • مشاہدات : 1520

سوال

(109) بوڑھی عورت سے مصافحہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اجنبی عورت اگر بوڑھی ہو تو اس سے مصافحہ کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز اس نے اگر ہاتھ پر کپڑا وغیرہ رکھا ہو تو پھر کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غیر محرم عورتوں سے مصافحہ کرنا مطلقاً ناجائز ہے خواہ وہ جوان ہوں یا بوڑھی اور خواہ مصافحہ کرنے والا مرد نوجوان ہو یا بوڑھا کیونکہ اس میں ہر ایک کے لئے فتنے کا خطرہ ہے، صحیح حدیث میں ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا:

((إني لاأصافح النساء)) ( سنن ابن ماجه )

’’ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔‘‘

 اور حضرت عائشہؓ سے روایت ہے:

((والله مامست يد رسول الله ﷺ يد امرأة قط أنه يبايعهن بالكلام ))  ( صحيح البخاري)

’’ رسول اللہﷺ کے ہاتھ نے کبھی کسی (غیر محرم)  عورت کے ہاتھ کو نہیں چھوا تھا، آپ ان سے زبانی بیعت لیا کرتے تھے۔‘‘

اس اعتبار سے بھی کوئی فرق نہیں کہ عورت نے دستانے وغیرہ پہنے ہیں یا نہیں کیونکہ دلائل کے عموم اور فتنے کے سد باب کا یہی تقاضا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : ج 3  صفحہ 89

محدث فتویٰ

تبصرے