السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایسے رسائل پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے، جن میں نیم عریاں تصویریں شائع ہوتی ہوں نیز ان تصویروں کے دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہم ہر مسلمان کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ وہ فتنوں اور ان کے اسباب سے دور رہے تاکہ وہ اپنے اس دین کی حفاظت کر سکے جو اسے تمام خرابیوں سے بچانے والا ہے، بلا شبہ خوبصورت عورتوں کی نیم عریاں تصویریں دیکھنا بدکاری اور بے حیائی کا ایک بہت بڑا سبب ہے اور ان یا ان جیسی دیگر عورتوں سے میل ملاپ پر اکسانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور پھر اس مقصد کے حصول کی خاطر انسان اپنا سب کچھ دائو پر لگانے میں بھی کوئی حرج محسوس نہیں کرتا لہٰذا ہر مسلمان کو جو اپنا خود ہمدرد و خیر خواہ ہو یہی بات زیب دیتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو ہر اس چیز سے محفوظ رکھے جو اس کے کردار کو داغدار کرنے والی ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب