ان عورتوں کو دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے جو بن ٹھن کی ٹیلی ویژن کی سکرین پر نمودار ہوتی ہیں؟
عریاں یا نیم عریاں بے پردہ عورتوں کی طرف دیکھنا جائز نہیں ہے، اسی طرح ان مردوں کی طرف دیکھنا بھی جائز نہیں ہے جنہوں نے اپنی رانیں ننگی کی ہوئی ہوں، ایسے مردوں اور عورتوں کو ٹیلی ویژن ، ویڈیو، سینما یا کسی اور بھی جگہ دیکھنا جائز نہیں ہے بلکہ آنکھیں جھکانا اور ایسے مردوں عورتوں کی طرف دیکھنے سے اعراض کرنا واجب ہے کیونکہ یہ فتنہ ، دلوں کی خرابی اور ہدایت سے انحراف کا سبب ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بھی فرمایا ہے:
’’ اے نبیﷺ! مومن مردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں اور یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے (اور) جو کام یہ کرتے ہیں، اللہ ان سے خبردار ہے اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں۔‘‘
اور حدیث میں حضرت محمدﷺ کا یہ فرمان موجود ہے:
’’ نظر شیطان کے تیروں میں سے ایک تیر ہے۔‘‘
نظر کا خطرہ بہت عظیم ہے لہٰذا اس سے بچنا چاہیے، انسان کو چاہیے کہ اپنے آپ کو اس سے بچائے اور ٹیلی ویژن کے صرف ایسے پروگرام دیکھے جن میں مصلحت ہو مثلاً دینی، علمی یا فنی پروگرام ، باقی رہیں حرام اشیاء تو انہیں دیکھنا جائز نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابماخذ:مستند کتب فتاویٰ