سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) پنشن صرف میت کے بچوں کا حق ہے

  • 9521
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1179

سوال

(81) پنشن صرف میت کے بچوں کا حق ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم تین بھائیوں کی تمام املاک مشترکہ ہیں ، ہم میں سے ایک کا انتقال ہو گیا ہے، ان کے بھی تین بیٹے ہیں اور ہم سب اس فتویٰ کی تاریخ تک تمام کاروبار مشترکہ طور پر کرتے ہیں، فوت ہونے والے بھائی کو حکومت کی طرف سے ان کے بچوں  کے نام سے ریٹائرمنٹ کی پنشن ملتی ہے تو کیا ہم اس پنشن کو بھی اپنی مشترکہ املاک میں شامل کر سکتے ہیں تاکہ ان کی اولاد بھی اپنے باپ کی طرح ان کی وفات کے بعد بھی تمام سابقہ اور لاحقہ املاک میں شریک رہے یا یہ پنشن صرف انہی کے نام سے مخصوص رہے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے بھائی کی اولاد کو حکومت کی طرف سے جو پنشن ملتی ہے وہ خاص طور پر انہیں کی ملکیت ہے اور ان میں سے جو عاقل بالغ ہو اور وہ اپنا حصہ بھی آپ کی کمپنی میں داخل کر کے آپ دونوں کے ساتھ کاروبار میں شرکت کے لئے ضروری ہو گی، اسی طرح ان بچوں کی ان تمام دیگر املاک کے لئے بھی یہی حکم ہے جو انہوں نے خود کمائی ہو یا وراثت میں حاصل کی ہوں، ہر ایک کو اس کی ملکیت کا حق حاصل ہے اور کاروبار میں شراکت، سرمایہ کاری، تصرف اور انتقاع اس کی مرضی اور اختیار پر منحصر ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص72

محدث فتویٰ

تبصرے