سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) ہیجڑے کی میراث

  • 9514
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 970

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہیجڑے کا میراث میں کتنا حصہ ہے ، کیا اس کا حصہ مرد کے برابر ہے یا عورت کے برابر؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ ہیجڑا جس کے بارے میں واضح نہ ہو کہ وہ مرد ہے یا عورت اور وہ بچپن میں فوت ہو یا بالغ تو ہو لیکن اس کی پہچان مشکل ہو تو اسے نصف حصہ مرد کی میراث کے بقدر اور نصف عورت کی میراث کے بقدر دیا جائے گا اسے اس کا یقینی حصہ تو دیا جائے گا لیکن اسے اس کی صورت حال واضح ہونے تک موخر کیا جائے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص69

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ