سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) مسجد کے لئے زمین وقف کر کے رجوع کر لیا

  • 9472
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1149

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے مدرسہ بنانے کے لئے ایک قطعۂ زمین اس شرط پر دینے کا وعدہ کیا ہے کہ اس کے لئے اپنے اس وعدہ سے رجوع کرنا جائز ہو جو اس نے پہلے عید گاہ کے لئے زمین دینے کے سلسلے میں کیا ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا اسے اس بات کا اختیار ہے کہ وہ اپنے سابقہ وعدے کے مطابق عید گاہ بنانے کے لئے زمین دے یا وزارت تعلیم کو مدرسہ بنانے کے لئے زمین دے؟یاد رہے اس علاقے میں عید گاہ موجود ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وہ آدمی مذکورہ قطعۂ اراضی عیدگاہ کے لئے عملاً وقف کر چکا ہے تو وہ قطعہ عید گاہ ہی کے لئے ہو گا۔ لیکن اگر اس کی طرف سے صرف یہ وعدہ تھا کہ وہ عید گاہ کے لئے ایک قطعۂ اراضی کا عطیہ دے گا تو تب بھی اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص41

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ