سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) وقف سے رجوع کرنا

  • 9471
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1675

سوال

(30) وقف سے رجوع کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے صحت و تندرستی کی حالت میں بہت وسیع و عریض زمین قبرستان کے لئے وقف کر دی تھی لیکن اب تک اس میں ایک شخص بھی دفن نہیں کیا گیا نیز یہ شخص1386ء میں ریٹائر ڈ ہو گیا ہے اور اس کے پاس اپنی اور اپنے اہل و عیال کی رہائش کے علاوہ اور کوئی زمین نہیں ہے تو کیا وہ اس وقف یا اس کے بعض حصے میں رجوع کر سکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس وقف کی ہوئی زمین یا اس کے بعض حصے میں رجوع کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ وقف کی وجہ سے یہ واقف کی ملکیت سے نکل چکی ہے بوقت ضرورت اس سے صرف وہی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جس کے لئے یہ وقف کی گئی تھھی اور وہ یہ ہے کہ اس میں مردوں کو دفن کیا جائے اور اگر اس مقصد کے لئے اس کی ضرورت نہ ہو تو اسے بیچ کر اس کی قیمت کسی دوسرے قبرستانوں پر خرچ کی جائے اور یہ تصرف بھی اس زمین کے علاقے کے قاضی کے ذریعے ہونا چاہیے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کی مالی حالت کی کمزوری وقف سے رجوع کا جواز نہیں بن سکتی، اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اجر و ثواب سے نوازے گا اور آپ نے جو خرچ کیا ہے اس کا نعم البدل بھی عطا فرمائے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص41

محدث فتویٰ

تبصرے