سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(15) ان کی طرف سے صدقہ کر دیجئے

  • 9456
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1119

سوال

(15) ان کی طرف سے صدقہ کر دیجئے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چند سال پہلے میں نے اپنے کچھ ساتھیوں سے ایک سو ریال لئے تھے بعد ازاں میں کسی اور جگہ چلا گیا اور ان ساتھیوں کو بھول گیا وہ بھی مجھے بھول گئے ، اب مجھے معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں؟ سوال یہ ہے کہ میں اس رقم کے بارے میں کیا کروں جو میرے کندھوں پر بوجھ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امر واقع اسی طرح ہے جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے کہ آپ ان لوگوں کے نام بھول گئے ہیں جن سے آپ نے ایک سو ریال لئے تھے تو اب آپ کے لئے مشروع یہ ہے کہ آپ ان کی طرف سے یہ سو ریال صدقہ کر دیں اور جب کبھی وہ آپ کو یاد آ جائیں یا کہیں مل جائیں تو ان کا حق انہیں دے دیں اِلاّ یہ کہ وہ اس صدقہ کو تسلیم کر لیں جو آپ نے ان کی طرف سے کیا ہے تو اس سے آپ بری الذمہ ہو جائیں گے نیز آپ کو اور انہیں اس کا ثواب بھی ملے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص30

محدث فتویٰ

تبصرے