سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(13) فروخت شدہ گائے کا واپس لوٹ آنا

  • 9454
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 894

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا بیان ہے کہ اس نے اپنی گائے ایسے شخص کے ہاتھ فروخت کی جسے وہ جانتا بھی نہیں مگر گائے خریدار کے گھر سے بھاگ کر واپس اس کے گھر آ گئی، یہ آدمی چونکہ خریدار کو جانتا نہیں تھا لہٰذا اس نے وہی گائے کسی اور کو فروخت کر دی اور اس کی قیمت کھا لی۔ سوال یہ ہے کہ اب اسے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ گائے جس میں سائل نے سوال میں مذکور تصرف کیا ہے، لقطہ کے حکم میں ہے اور جب کہ اس شخص نے وہ گائے بیچ کر اس کی قیمت بھی کھا لی ہے تو اسے چاہیے کہ بازاروں اور لوگوں کے مجموں میں ایک سال تک اس کا اعلان کرتا رہے، اگر مالک آ جائے تو اسے صورت حال بتائے اور گائے کی وہ قیمت اس کے سپرد کر دے جس میں اس نے گائے بیچی ہے اور اگر وہ نہ آئے تو اس قیمت کو اس نیت سے صدقہ کر دے کہ اگر اس نے مالک کو پہچان لیا تو یہ اسے ساری صورت حال بتائے اگر اس نے وہ صدقہ خوشی سے تسلیم کر لیا تو درست ورنہ اس شخص کو اپنی طرف سے گائے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص30

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ