سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فوت شدہ نے اپنے قرض کے بارے میں نہیں بتایا

  • 9425
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1044

سوال

فوت شدہ نے اپنے قرض کے بارے میں نہیں بتایا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص فوت ہو گیا، اس کے ذمہ قرض تھا لیکن اس نے قرض کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب میت کے ذمہ قرض ہو اور وہ وفات سے پہلے کسی کو اس کے بارے میں نہ بتائے تو اس کے وارثں پر واجب ہے کہ وہ قرض کو اس کے ترکہ میں سے ادا کریں اور اسے اس کی وصیت پر عمل اور وراثت کی تقسیم سے پہلے ادا کریں بشرطیکہ شرعی شہادت سے قرض ثابت ہو جائے۔ اگر وارثوں اور قرض کے دعوے اداروں میں کوئی تنازعہ پیدا ہو جائے تو اس کے لیے شرعی عدالت کی طرف رجوع کیا جائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج2 ص543

محدث فتویٰ

تبصرے