السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جدید صنعتی پیداوار اور سروس انڈسٹری کی آمدنی پر زکوۃ کیسے عائد ہونی چاہیے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!فیکٹری میں تیار شدہ مال کی قیمت پر زکوٰۃ واجب ہے ، اسی طرح جو مال تیاری کے مختلف مراحل میں ہے یا خام مال کی شکل میں ہے اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہے ، البتہ فیکٹری کی مشینری ، بلڈنگ، گاڑیوں وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ سروس انڈسٹری میں چونکہ اثاثے نہیں ہوتے ہیں بلکہ لوگوں کو خدمات مہیا کر کے رقم حاصل کی جاتی ہے (جو ایک طرح سے مزدوری ہی ہوتی ہے)لہذا اس میں حاصل شدہ سرمائے پر زکوۃ ہو گی جو نصاب کے پورا ہونے اورسال گزرنے پر ادا کی جائے گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |