السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیازم زم کو چائے یا کھانا پکانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!زم زم دنیا کا سب سے افضل واشرف پانی ہے ،جسے اللہ تعالی نے انسان کی پیاس اور بھوک مٹانے کے لئے پیدا فرمایا ہے۔اسے ہر اس جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں اس کا تقدس پامال نہ ہو۔چنانچہ اس سے وضو کیا جا سکتا ہے ،اسے چائے اور کھانا پکانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔کیونکہ یہ بھوکوں کے لئے کھانا اور پیاسوں کے لئے پانی ہے۔لہذا اگر کھانے کو پکایا جا سکتا ہے تو زم زم کو بھی پکایا جا سکتا ہے۔لیکن غسل جنابت یا استنجاء کرنا ناپسندیدہ عمل ہے،اور اس کی فضیلت کے خلاف ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |