السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بحالت مجبوری عصر کی نماز قضا ہوگئی۔ اب کیا نماز عصر، نماز مغرب کی نماز کے متصل بعد میں ادا کی جا سکتی ہے یا اگلے دن عصر کی نماز کے ساتھ ہی ادا کی جائے گی؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!بحالت مجبوری قضاہوجانے والی نمازوں کو جلد از جلد ادا کر لینا چاہئے اور انہیں اگلے دن تک لیٹ نہیں کرنا چاہئے،لیکن یاد رہے کہ اہل علم کے راجح موقف کے مطابق نمازوں میں ترتیب کو برقرار رکھنا واجب ہے۔جیسا کہ شیخ ابن باز فرماتے ہیں۔اگر کسی شخص کی نماز عصر رہ گئی ہو اور وہ نماز مغرب کے وقت مسجد میں آئے اور کچھ وقت باقی ہو تو اس پر لازم ہے کہ وہ پہلے نماز عصر پڑھے پھر نماز مغرب پڑھے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |