میرا ایک قریبی رشتہ دار فوت ہو گیا ہے جو کہ سودی کاروبار کرتا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کی طرف سے کفارہ ادا کر دیں تو اس کے لیے شرعی طریقہ کیا ہے؟
وارثوں کو چاہیے کہ یہ اندازہ لگائیں کہ اس نے کتنا سود لیا ہے اور پھر اس کے بقدر رقم اس کی طرف سے صدقہ کر دیں اور اس کی مگفرت اور بخشش کی دعا کریں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں، اسے اور ہر مسلمان کو معاف فرمائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب