میں ایک ہندوستانی شہری لیکن الحمدللہ مسلمان ہوں اور یہاں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں۔ میں اپنے وطن واپس جا کر سٹوڈیو اور فوٹو سٹیٹ کا کاروبار کرنا چاہتا ہوں تاکہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے روزی کام سکوں۔ کیا یہ کام حلال ہے یا حرام؟
جاندار چیزوں کی تصویر بنانا جائز نہیں ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
"قیامت کے دن سب سے سخت عذاب مصوروں کو ہو گا۔"
نیز آپ نے سود کھانے، کھلانے اور تصویر بنانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ [1]ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ سٹوڈیو نہ کھولیں اور اس کے بجائے کمائی کا کوئی حلال ذریعہ اختیار کریں، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا تو وہ اس کے لیے (رنج و غم سے) مخلصی کی صورت پیدا کر دے گا اور اس کو ایای جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔"
اور فرمایا:
"اور جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے کام میں سہولت پیدا کر دے گا۔"
اللہ تعالیٰ آپ کو ہر اچھے کام کی توفیق عطا فرمائے۔
[1] صحیح بخاری، البیوع، باب موکل الربا...الخ، حدیث: 2086