کیا ایک مسلمان کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ ڈالر یا کوئی اور کرنسی سستے بھاؤ خریدے اور جب وہ مہنگی ہو جائے تو اسے بیچ دے؟
اس میں کوئی حرج نہیں جب وہ ڈالر یا کوئی بھی اور کرنسی خریدے اور اسے اپنے پاس محفوظ رکھے اور پھر اس کے بعد جب وہ مہنگی ہو تو اسے بیچ دے لیکن اسے ادھار نہیں بلکہ دست بدست خریدے مثلا ڈالروں کو سعودی ریالوں یا عراقی دیناروں کے ساتھ دست بدست خریدے کیونکہ سونے اور چاندی کی طرح کرنسی کے لیے بھی یہ ضرروی ہے کہ اس کا سودا دست بدست ہو۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب