اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو سونا خریدتا ہے اور اس کے ذمہ کچھ قیمت باقی رہ جاتی ہے، تو وہ کہتا ہے کہ جب آسانی سے ممکن ہوا میں یہ قیمت ادا کر دوں گا؟
یہ عمل جائز نہیں ہے اور اگر کوئی ایسا کرے تو جس سونے کی قیمت اس نے لے لی ہے اس کے بارے میں عقد صحیح ہو گا اور جس کی قیمت اس نے قبضہ میں نہیں لی اس کے بارے میں عقد باطل ہو گا کیونکہ سونے اور چاندی کی بیع کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
"جیسے چاہو بیچو بشرطیکہ سودا دست بدست ہو۔"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب