اس شخص کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے جو دکان پر جا کر سونا بیچتا ہے اور پھر اپنی قیمت فروخت کے ساتھ اسی دکان سے اور سونا خرید لیتا ہے اور دونوں کی قیمتوں میں جو فرق ہو وہ ادا کر دیتا ہے اور اپنے فروخت کئے ہوئے سونے کی قیمت وصول نہیں کرتا؟
یہ جائز نہیں کیونکہ اس نے اپنی چیز کو بیچ کر اس کی قیمت کو اپنے قبضہ میں نہیں لیا اور اس کے عوض وہ چیز لے لی جس کی اس کے ساتھ ادھار بیع حلال نہیں ہے، چنانچہ فقہاء کی صراحت کے مطابق یہ صورت حرام ہے کیونکہ یہ صورت بسا اوقات ایسی چیز کے لیے حیلہ بن جاتی ہے جس کی اس ادناز سے قیمت اپنے قبضہ میں لیے بغیر ادھار بیع جائز نہیں ہے اور اگر اس میں دونوں کے سونے کی جنس ایک ہی ہو تو یہ ربا الفضل بھی ہو گا اور ربا النسیئہ بھی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب