اس مسئلہ میں کیا حکم شریعت ہے کہ سونے کی دکانوں کے بعض مالکان مستعمل سونا بیچنے والے سے کہتے ہیں کہ وہ اس شرط پر پرانا سونا خریدیں گے کہ وہ بھی ان سے نیا سونا خریدے؟
یہ شرط جائز نہیں کیونکہ یہ اضافہ کے ساتھ سونے کے بدلے سونا بیچنے کا ایک حیلہ ہے اور حیلے شریعت میں ممنوع ہیں کیونکہ یہ دھوکا اور احکام الہی کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب