سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کھجور کے درختوں پر پھل کی بیع

  • 9272
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 993

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگ کھجور کے درختوں پر پھل کو معین قیمت کے ساتھ اس وقت خریدتے ہیں جبکہ وہ پکنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل ابھی تک درختوں ہی پر ہوتا ہے تو وہ نفع لے کر آگے بیچ دیتے ہیں، کیا یہ جائز ہے یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بیع جائز ہے کیونکہ یہ کتاب و سنت سے بیع کے دلائل کے عموم میں داخل ہے اور ہمیں کوئی ایسی دلیل معلوم نہیں جو اسے اس عموم سے خارج کرتی ہو۔ اور اس لیے بھی کہ یہ "مقبوض بالتخليه" (بائع کا مشتری کو مبیع میں تصرف کا اختیار دینا ) ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ