کیا عشرہ ذوالحجہ میں بالوں میں کنگھی کرنا جائز ہے؟
عشرہ ذوالحجہ میں سر کو دھونے اور آہستہ آہستہ سر میں کنگھی کرنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر اس طرح سر کا کوئی بال گر جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، اس سے قربانی کے اجروثواب میں کوئی کمی واقع نہ ہو گی۔ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر بھی بال یا ناخن کاٹ لے تو اس کی وجہ سے بھی وہ قربانی کو ترک نہ کرے۔ قربانی کا اسے ان شاءاللہ تعالیٰ پورا پورا ثواب ملے گا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب