رمضان المبارک میں بیماری کی وجہ سے میں روزے نہ رکھ سکا اور میں نے یہ نیت کر لی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی عطا فرمائی تو کسی دوسرے مہینے میں یہ روزے رکھ لونگا اور اس کے بعد جب حج کا مہینہ آیا تو میں نے اس سال حج کرنے کا ارادہ کر لیا تو کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں حج کروں جب کہ میں نے ابھی تک وہ روزے نہیں رکھے؟
اگر آپ نے ابھی تک رمضان کے روزوں کی قضا نہیں دی تو پھر بھی حج جائز ہے لیکن اگر روزوں کی قضاء کی طاقت ہو تو پھر انہیں اس قدر مؤخر کرنا جائز نہیں کہ اگلا رمضان آ جائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب