حاجی اگر مکہ مکرمہ میں چار دن سے زیادہ اقامت اختیار کرے تو اس کے لیے نماز قصر کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
حاجی اگر مکہ مکرمہ میں چار دن یا اس سے کم مدت کے لیےمقیم ہو تو سنت یہ ہے کہ چار رکعتوں والی نماز کی دو رکعتیں ادا کرے، کیونکہ حجۃ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی عمل تھا۔ اور اگر چار دن سے زیادہ اقامت کا ارادہ ہو تو پھر زیادہ احتیاط اس میں ہے کہ پوری نماز پڑھے، اکثر اہل علم کا یہی قول ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب